ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لیے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔
امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لیے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے۔
قبل ازیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔
ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال، جنگ بندی اور اسلام آباد کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسائل کے حل میں مسلسل اور بامعنی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس موقع پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری سہولت کاری کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے اسلام آباد کی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی وفد کا آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کا ایران سے مذاکرات کیلئے آج واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ہمراہ آج اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصالحتی ٹیم سے گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا ایران مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔