جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان فائل فوٹو ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ بندی ایران کے مطلوبہ عمومی اصولوں کے مطابق ہے۔

ایکس پر جاری بیان ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ ہے، آج سے ہم سفارتکاری اور دفاع کےمیدان میں مزید متحد رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم اور ایرانی صدر کے رابطے کے بعد مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔

install suchtv android app on google app store