واشنگٹن پوسٹ نے امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ رپورٹ شائع کردی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر جنگ بھی ایرانی رجیم کو نہیں ہٹا سکتی ہے۔
ایران جنگ سے متعلق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جنگ کے مقاصد کے حصول کا جائزہ لیا گیا، رپورٹ کے مطابق ایرانی اپوزیشن کا حکومت میں آنے کا امکان کم ہے۔
جنگ ایرانی اپوزیشن کو اقتدار میں لانے میں مدد گار نہیں ہوسکتی، ایرانی قیادت اور ادارے جنگ کے باوجود طاقت برقرار رکھیں گے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔