بیت المقدس میں ایرانی میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 23 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بیت شمش میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 اسرائیلی ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ حملے کے وقت ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ایک عوامی بم شیلٹر میں موجود تھی۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ میزائل براہِ راست پناہ گاہ پر گرا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ گزشتہ جھڑپوں کے دوران پولیس کو اندازہ ہو چکا تھا کہ عوامی پناہ گاہیں براہِ راست بیلسٹک میزائل کے شدید حملے کو برداشت کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت شمش کے علاقے میں اسرائیل کی حساس تنصیبات بھی موجود ہیں، تاہم حکام نے اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ایرانی میزائل کو روکا کیوں نہ جا سکا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور مزید پیش رفت پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے۔

install suchtv android app on google app store