اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ فائل فوٹو اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

اسلام آباد میں امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ ہوگیا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو الوداع کیا ۔ ایرانی وفد نے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں 21 گھنٹے تک بات چیت کی ، مذاکرات کے تین سے چار ادوار ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے موقف سے آ گاہ کیا ۔

ایران کے وفد میں سپیکر باقر قالیباف ، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام شامل تھے ، ایرانی وفد نے ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

install suchtv android app on google app store