آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے ستائیس امریکی اسرائیلی اہداف پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے ستائیس امریکی اسرائیلی اہداف پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
بیان کے مطابق آئی جی آر سی نے کہا کہ ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں

آئی جی آر سی کی جانب سے اسرائیل کے تل نووف ایئر بیس، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر ہا کیریا اور ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں میں خطرے کی گھنٹی کی آواز کو خاموش نہیں ہونے دیں گی۔

install suchtv android app on google app store