بھارت کے شہر اندور میں آلودہ پانی پینے کے باعث 9 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد شہری مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے شہر میں ڈائریا کی بیماری تیزی سے پھیل گئی ہےحکام نے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث جگہ کم پڑ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد متاثرہ افراد کو گھروں پر ہی علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے اور آلودگی کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔