جدید تحقیق اور قدیم روایات دونوں اس بات پر زور دیتی ہیں کہ پانی بیٹھ کر پینا زیادہ فائدہ مند ہے، نہ کہ کھڑے ہو کر۔
اسلام میں پانی پینے کے آداب پر زور دیا گیا ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پانی بیٹھ کر اور آہستہ آہستہ پیا جائے، کیونکہ یہ صحت کے لیے زیادہ مفید ہے اور ہاضمہ پر بوجھ کم پڑتا ہے، یہ جسمانی سکون اور روحانی ادب دونوں کا مظہر ہے۔
نیند کے دوران جسمانی چربی پگھلانے کے لیے بہترین غذائیں
طبی ماہرین کے مطابق پانی پینا جسم کے لیے انتہائی اہم ہے، لیکن یہی عادت اگر غلط طریقے سے اپنائی جائے تو صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے، زیادہ تر لوگ پانی کو بغیر سوچے سمجھے کھڑے ہو کر یا چلتے پھرے پیتے ہیں، مگر اسے بیٹھ کر اور آہستہ آہستہ پینا فائدے مند ہوتا ہے۔
بیٹھ کر پانی پینے کے فائدے
بہتر ہاضمہ:
جب آپ پانی بیٹھ کر پیتے ہیں تو آپ کا جسم زیادہ پرسکون حالت میں ہوتا ہے، جس سے معدہ اور نظامِ ہضم بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں، اس طرح پانی کو جذب کرنے اور غذائی اجزاء کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
گردوں پر بوجھ کم ہوتا ہے:
بیٹھ کر پانی پینے سے پانی کا بہاؤ زیادہ ہموار ہوتا ہے، جس سے گردے اسے بہتر طور پر فلٹر کر سکتے ہیں۔ کھڑے ہو کر تیز پانی پینا گردوں پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔
جسم میں مناسب ہائیڈریشن:
بیٹھ کر آہستہ آہستہ پانی پینا جسم کو پانی جذب کرنے کا مناسب وقت دیتا ہے، جس سے ہائیڈریشن بہتر طور پر ہو جاتا ہے اور بار بار پیشاب کرنے کی ضرورت کم ہوتی ہے۔
جوڑوں اور اعصاب کے لیے مفید:
سائنس کے مطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے جسم میں سیال توازن متاثر ہو سکتا ہے، جو بعد میں جوڑوں میں درد یا سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ بیٹھ کر پانی پینا اس طرح کے اثرات سے بچاتا ہے۔
لینسز اور توانائی کے بہاؤ میں بہتری:
قدیم روایتی صحت کے نظام کے مطابق بیٹھ کر پانی پینا جسم میں توانائی کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور بدن کو پرسکون رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پانی پینے کو ایک باقاعدہ عادت بنائیں، کھڑے ہو کر تیز گلاس نہیں، بلکہ بیٹھ کر آہستہ آہستہ پئیں، یہ چھوٹی سی تبدیلی آپ کی صحت میں بڑے فائدے لاسکتی ہے۔