وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ پر نشانہ بنائے جانے کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر

وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

شہباز شریف نےکہا کہ ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، اس طرح کے گھناؤنے حملے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، ہم سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے تشدد کے تمام طریقوں کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشتگردی قراردیا ہے جس کے بعد روس نے حملے کا جواب دینے اور امن بات چیت جاری رکھنے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرون داغے جو سارے مار گرائے گئے، حملے کا جواب ضرور دیں گے۔

اس کے علاوہ روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فون کیا اور امن کیلئے امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے لیکن امن بات چیت پر نظرثانی کرنے سے آگاہ کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store