اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور جھوٹ بے نقاب، آپریشن سندور کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقوام متحدہ فائل فوٹو اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات کرکے پہلگام حملے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندورکے تحت پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرزِ عمل اقوام متحدہ چارٹر کے کے خلاف 

رپورٹ کے مطابق بھارت نے اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سکیورٹی کونسل کو باضابطہ اطلاع نہیں دی، پیشگی اطلاع نہ دینا مطلوبہ طریقۂ کار کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی حدود میں بھارتی حملوں سے شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے رپورٹ کیا کہ ⁠دہشت گردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں، ⁠اگر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہو تو یہ حقِ زندگی کی خلاف ورزی بن سکتا ہے، ⁠بھارت کا یہ طرزِ عمل بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

خصوصی ماہرین نے کہا کہ بھارتی اقدام مسلح حملہ سمجھا جائے تو پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی خودمختاری، اور عدم مداخلت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے ثالثی کے عمل میں شرکت سے گریز کیا جس پر ‎بھارت سے وضاحت اور انسانی نقصان روکنے کے اقدامات پر جواب طلب کیا گیا، رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

مزید کہا گیا کہ ‎بھارت پانی میں رکاوٹ سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی سے گریزکرے، اقوامی متحدہ کے ماہرین نے مودی سرکار کو بھیجے گئے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ کیا بھارت کے پاس لگائے ہوئے الزامات کا کوئی ثبوت موجود ہے؟کیا بھارت طاقت کے استعمال کی وجہ سے انسانی زندگی کے نقصان کا ازالہ کرے گا ؟کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں ادا کرے گا؟۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ کیا بھارت پاکستان کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا؟ کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی شقوں کی پاسداری کا ارادہ رکھتا ہے؟ کیابھار ت جموں کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کیلئےاقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے؟ بھارت تمام سوالوں کے جواب 60 دن میں فراہم کرے،بھارت کے جواب رپورٹ کے ساتھ ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کیے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store