سرحد بند ہونے کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے۔ متاثرہ طلبہ کے مطابق 3 ہزار کے قریب پاکستانی طلبا افغانستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
طلبہ نے وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری وطن واپسی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان واپس جانے کا فی الحال کوئی راستہ موجود نہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اپنے کاغذات پاکستان بھیج چکے ہیں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، چھٹیاں ہو چکی ہیں لیکن گھر نہیں جا سکتے۔