ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہِل پر حملے سے ایک رات قبل واشنگٹن میں بم نصب کرنے کے واقعے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 30 سالہ برائن کول جونیئر کے نام سے ہوئی ہے، جو ورجینیا کے علاقے وُڈ برج میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔
حکام نے اس واقعے کی ویڈیو پہلے ہی جاری کر دی تھی جس میں ملزم کو ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈکوارٹرز کے باہر بم نصب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام بھی رکھا گیا تھا، جبکہ دونوں بموں کو بر وقت ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری 6 جنوری کے حملے سے متعلق جاری تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔