واشنگٹن نیشنل گارڈز پر حملہ: افغان شہری کا الزامات ماننے سے انکار

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعے کے ملزم نے الزام قبول کرنے سے انکار کر دیا فائل فوٹو وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعے کے ملزم نے الزام قبول کرنے سے انکار کر دیا

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک نیشنل گارڈ کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر اپنے خلاف عائد تمام الزامات مسترد کیے۔ سماعت کے دوران وہ تکلیف کے باعث اکثر آنکھیں بند رکھے ہوئے تھے۔

واشنگٹن ڈی سی کی مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے ملزم کی حراست برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ واضح ہے کہ ایک مسلح فرد اتنی طویل مسافت طے کرکے کسی مخصوص مقصد کے تحت یہاں پہنچا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم نے ایک نعرہ بھی لگایا تھا، تاہم ملزم اس الزام کو بھی ماننے سے انکاری ہے۔

install suchtv android app on google app store