مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب

مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا۔ فائل فوٹو مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا۔

مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہو گیا۔ راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔

مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا۔

بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے، اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا۔

install suchtv android app on google app store