ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں موجودہ امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی بڑی دھمکی

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای فائل فوٹو ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ العدید اڈے پر حملہ معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ یہ بہت بڑا کارنامہ تھا، ایسا دوبارہ بھی ممکن ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا خطے میں امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پینٹاگون نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کی 23 جون کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل العدید اڈے پر کمیونیکیشن ڈوم پر گرا تھا۔

جس کی سیٹلائٹ تصویر بھی اب سامنے آ چکی ہے۔

ایران کی جانب سے العدید اڈے پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد امریکا کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کی جانب سے حملے سے آگاہ تھا۔

 

install suchtv android app on google app store