ترکیہ کے ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے دفتر کے باہر زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک

ترکیہ کے ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے دفتر کے باہر زوردار دھماکا ہوا ہے فائل فوٹو ترکیہ کے ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے دفتر کے باہر زوردار دھماکا ہوا ہے

ترکیہ کی ایوی ایشن کمپنی (ٹی یو ایس اے ایس) کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق یہ بات صوبہ کہرامانکازان کے میئر سیلم کرپان اوغلو نے ترک ٹی وی چینل ٹیلی ون کو بتایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے صدر دفتر کے باہر دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر لکھا کہ ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، بدقسمتی سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا میں نشر فوٹیج میں ابتدائی طور پر انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع چھوٹے سے قصبے کہرامانکازان کے مقام پر دھوئیں گہرے بادل اٹھتے اور خوفناک آگ دیکھی گئی۔

ہبرٹرک ٹی وی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یرغمال بنائے جانے جیسی صورتحال جاری ہے جب کہ نجی چینل این ٹی وی نے شام 4 بجے ہونے والے دھماکے کے بعد فائرنگ کی رپورٹ بھی دی۔

ٹیلی ویژن پر شنر فوٹیج میں ایک تباہ شدہ گیٹ اور قریب میں موجود پارکنگ میں تصادم دکھایا گیا، حملے کی ذمے داری کے بارے میں فوری طور پر کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔

یہ دھماکا اسے وقت ہوا جب کہ استنبول میں دفاعی اور ایرو اسپیس سے متعلق بڑی تجارتی نمائش ہو رہی ہے، رواں ہفتے یوکرین کے اعلیٰ سفارت کار نے بھی اس کا دورہ کیا تھا۔

ٹی یو ایس اے ایس ترکیہ کی اہم ترین دفاعی اور ہوا بازی کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہ دیگر ساز و سامان اور آلات علاوہ ملک کا پہلا قومی جنگی طیارہ کان بھی تیار کرتی ہے۔

ترکیہ کا دفاعی شعبہ جو اپنے بیریکتر ڈرون بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے، وہ ملک کی برآمدی آمدنی کا تقریباً 80 فیصد ہے جب کہ دفاعی شعبے کی آمدنی 2023 میں 10 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع تھی۔

install suchtv android app on google app store