روس کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے۔ فائل فوٹو روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے۔

روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن نے کہا کہ بلگورود میں یوکرینی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے تھے، انہوں نے یو این سیکرٹریٹ اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بولگورود پر یوکرینی جارحیت کی مذمت کی جائے۔

دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے مخالفین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر پیوٹن نے ڈیڑھ برس پہلے بھی مذاکرات کے امکانات پر بات کی تھی اور روس اب بھی مذاکرات کا مخالف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو التوا کا شکار کرنیوالوں کو یہ جاننا چاہیے کہ جتنا دیر ہوگی اتنا ہی کسی سمجھوتے پر پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

لاوروف نے کہا کہ استنبول مذاکرات کے وقت سمجھوتے پر پہنچنا بہت آسان تھا مگر یوکرین نے مذاکرات میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔

install suchtv android app on google app store