بچوں کی تاریخ پیدائش کا استعمال، خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

امریکی ڈالر فائل فوٹو امریکی ڈالر

امریکی ریاست ایلینائی کی ایک خاتون نے اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش کے نمبرز استعمال کرتے ہوئے لاٹری ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے انکا 14 لاکھ امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو انکی عرفیت پر مبنی نام (خوش قسمت ماں) سے شناخت کیا ہے، خاتون نے الینائی لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے بچوں کے برتھ ڈیز کو لکی ڈے لوٹو ٹکٹ آن لائن خریدنے کے لیے استعمال کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ رات گئے پیرنٹنگ سیشن کے دوران اسکے نتائج کو چیک کیا۔ اس دوران میرا بچہ جاگ کر رونے لگا اسے دوبارہ سلا کر میں نے لاٹری ایپ کھولا تو مجھے یقین نہیں آیا کہ میں نے 14 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وہ لاٹری نکلنے سے پہلے ہی جانتی تھیں کہ یہ لکی نمبر ہے۔ خاتون نے انعامی رقم کے استعمال کے حوالے سے اپنے فوری منصوبوں کا انکشاف نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store