ریاضی کا استعمال کر کے معمر جوڑے نے کروڑوں کی لاٹری جیت لی

ریاضی کا استعمال کر کے کی لاٹری جیتنے والا امریکی جوڑا فائل فوٹو ریاضی کا استعمال کر کے کی لاٹری جیتنے والا امریکی جوڑا

امریکا میں مقیم ایک ریٹائرڈ جوڑے نے اپنی کمال مہارت سے کروڑوں کی لاٹری کے انعامات وقفے وقفے سے جیت لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 80 سالہ جیری اور 81 سالہ مارج سیلبی مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 7 ارب 21 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کی انعامی رقم جیت چکے ہیں۔

انکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک اسٹور چلاتے تھے جو 60 کی عمروں میں پہنچنے کے بعد انہوں نے فروخت کردیا۔

مارج سیلبی نے 2003 میں ون فال نامی لاٹری ٹکٹ میں ریاضیاتی خامی کا سراغ لگالیا جس کے مطابق لاٹری کا جیکپوٹ 5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا اور وہ کوئی نہیں جیت سکا تو یہ رقم کم پیسے جیتنے والے نمبروں کے ٹکٹ ہولڈرز تک پہنچ کر تقسیم ہوجائے گی۔

مارج سیلبی خود کالج میں ریاضی اہم مضامین کے طور پر پڑھ چکے تھے، تو انہوں نے اس لاٹری کے حساب میں موجود خامی کا فائدہ اٹھایا۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے اس میں مشکل چیزیں دیکھیں اور دیکھا کہ پھر ان پر رقم کتنی ملے گی جس کے بعد میں نے رسک کا تجزیہ کیا۔ تاہم مجھے صرف چند منٹ ہی لگے یہ معلوم کرنے کےلیے یہ کھیل تو منافع بخش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وہ کم رقم جیتنے والے نمبرز والے ٹکٹس ہی خریدا کرتے تھے جو حساب کے مطابق 1100 ڈالرز میں خریدے گئے، یہ ٹکٹس 1900 ڈالرز جیت کر دے دیتے تھے۔

install suchtv android app on google app store