انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

 امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ فائل فوٹو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 637 پر آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 637 پر آ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

install suchtv android app on google app store