منگولیا میں شدید سردی کے باعث 30 لاکھ مویشی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک جانوروں میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں
عالمی میڈیا کے مطابق منگولیا کے سٹیٹ ایمرجنسی کمیشن (ایس ای سی ) نے کہا کہ شدید سرد مو سم جسے مقامی طور پر” ڈزڈ “کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس کی وجہ سے اب تک منگولیا میں 30 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگولیا میں اس موسم سرما میں معمول سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ اب تک 100 سینٹی میٹر تک موٹی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برف کی وجہ سے مویشیوں کے لیے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔