سردی کی شدید لہر کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گئے

سردی کی شدید لہر کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گئے فائل فوٹو سردی کی شدید لہر کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گئے

بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔سخت سردی کی لہر کے باعث ریاست راجستھان اور اتر پردیش جبکہ نوائیڈا اور لکھنؤ میں بھی اسکولوں کوبند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کم اور دھند میں مزید اضافہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store