لائبریری کو 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

 لائبریری کو 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی فائل فوٹو لائبریری کو 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

برطانیہ میں ایک لائبریری کو 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی۔

ایسیکس لائبریری سروس نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ایک گاہک نے مصنف جان ویٹل کی کتاب گریٹ پرائم منسٹرز کو میننگ ٹری لائبریری کو لوٹائی۔ کتاب کو 30 جون 1979 کو لوٹایا جانا تھا۔

تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا کتاب کو تاخیر سے واپس کیے جانے پر کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے یا نہیں۔ایسیکس لائبریری سسٹم کی جانب سے 2018 میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں پر لائبریری کے 4 لاکھ 42 ہزار ڈالرز سے زیادہ کی رقم جرمانے کی مد میں واجب الادا ہے۔

install suchtv android app on google app store