برطانوی وزیراعظم نے وزیر داخلہ سویلا بریومین کو برطرف کردیا

سویلا بریومین فائل فوٹو سویلا بریومین

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتی نژاد خاتون وزیر داخلہ سویلا بریومین کو برطرف کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سویلا بریومین نے ایک اخبار میں لکھے گئے مضمون میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کے لئے میٹروپولیٹن پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جب کہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے، وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

رشی سونک کی جانب سے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیے جانے کا امکان ہے جس میں چند وزرا کو ہٹا کر اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store