ایران: جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 103 افراد شہید

ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکوں سے 53 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ اسکرین گریب ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکوں سے 53 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

ایران کے شہر کرمان میں  سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم از کم 103 افراد جاں بحق اور 188 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 188 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایران میں جمعرات کویوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

install suchtv android app on google app store