انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد جاں بحق فائل فوٹو انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد جاں بحق

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 دیگر افراد لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے مغربی صوبے سماترا میں پیسیسار سیلتان ریجنسی شدید متاثر ہوا، جس کے سبب تقریباً 46 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کی وجہ سے ریسکیو کی جاری کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ سیلاب کا اثر شدید تھا، ہم سڑکوں کو کلیئر کر رہے ہیں، ہماری گاڑیاں ابھی وہاں سے گزر نہیں سکتیں۔

انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے، اور کچھ جگہوں پر جنگلات کی کٹائی سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store