92 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام سلیمہ خان ہے جنہوں نے اسکول میں داخلہ لے کر سب کو حیران کر دیا۔ اسکرین گریب رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام سلیمہ خان ہے جنہوں نے اسکول میں داخلہ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں چاولی سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون نے پرائمری اسکول میں داخلہ لے کر پڑھائی شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام سلیمہ خان ہے جنہوں نے اسکول میں داخلہ لے کر سب کو حیران کر دیا۔ وہ پچھلے 6 ماہ سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

سلیمہ خان کو خود پر فکر ہے کہ وہ اس عمر میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے نام سے دستخط کر سکتی ہوں اور یہی میرے لیے اہم ہے۔‘

رپورٹس کے مطابق پرائمری اسکول کی ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر پرتیبھا شرما کا کہنا ہے کہ سلیمہ خان 8 ماہ قبل ہمارے پاس آئی تھیں، انہوں نے ہم سے درخواست کی تھی کہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر پرتیبھا شرما نے کہا کہ بڑی عمر کے افراد کو تعلیم دینا ایک مشکل کام ہے لہٰذا ہم شروع میں تھوڑا ہچکچائے، لیکن جب سلیمہ خان میں پڑھنے کا شوق محسوس کیا تو ہمیں انہیں داخلہ دینا پڑا۔

ڈاکٹر پرتیبھا شرما کے مطابق سلیمہ خان کے جوش کو دیکھ کر گاؤں کی دیگر 25 خواتین نے بھی اسکول میں داخلہ لیا، اب ہم نے ان کیلیے ایک الگ سے کلاس شروع کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمہ خان کی شادی 14 سال کی عمر میں ہو گئی تھی جبکہ ان کے گاؤں میں کوئی اسکول بھی نہیں تھا جس کے باعث وہ تعلیم سے محروم رہیں۔

سلیمہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ جب مجھے ہیڈ ماسٹر نے کتاب دی تو ہاتھ کانپ رہے تھے کیونکہ مجھے تو قلم تک پکڑنا نہیں آتا تھا۔

سوشل میڈیا پر سلیمہ خان کی کلاس میں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store