میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع فائل فوٹو میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل کالجوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تک بڑھا دی گئی، فیصلہ سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر عظمت محمود کی سربراہی میں صوبائی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی بطور ممبرز شرکت میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 نومبر تھی۔

 امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں اب 31 دسمبر تک جمع کروائی جا سکیں گی، پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کیلئے آن لائن درخواستیں اب 15 جنوری 2026 تک جمع ہو سکیں گی۔ 

install suchtv android app on google app store