بنگلادیش میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی

بنگلادیش میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی فائل فوٹو بنگلادیش میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی

بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر تک بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے ساتھ 900 تک پہنچ گئی۔اسپتالوں میں رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔

install suchtv android app on google app store