ورلڈکپ: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے دی

  • اپ ڈیٹ:
بنگلا دیش کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری فائل فوٹو بنگلا دیش کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے دی۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان 364 رنز بنائے۔ انگلش اوپنرز نے میچ کے ابتدا سے بنگلادیشی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم جونی بیرسٹو 52 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملان اور جو روٹ نے 151 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملان 140 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 16 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک 20، 20، جو روٹ 82، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل راشد 11 اور لیام لیونگسٹون صفر پر پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4، شوریف اسلام نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بیٹنگ ٹریک پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کو مشکلات ہوسکتی ہیں، کوشش کریں گے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی

install suchtv android app on google app store