ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دیکر چوتھی فتح حاصل کرلی

  • اپ ڈیٹ:
جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دیکر چوتھی فتح حاصل کرلی فائل فوٹو جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دیکر چوتھی فتح حاصل کرلی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے، انہوں نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ لٹن داس 22 ، نسم احمد 19، حسن محمود 15، تنزید حسن 12، مہیدی حسن میراز نے 11 اور مشفیق الرحیم نے 8 رنز بنائے جبکہ مستفیض الرحمٰن 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے گریلڈ کوزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو یانسن ، لیزڈ ولیمز اور رباڈا نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسن نے 49گیندوں پر 90 رنز بنائے۔

کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60 ، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہیدی حسن میراز ، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store