جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں فائل فوٹو جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، جبکہ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2024 کو جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

جاپانی حکام نے نیاگی اور فوکو شیما کیلئے سونامی وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ یاماگاٹا، یشی کاوا، نیگاٹا کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store