اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے فائل فوٹو اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ساتھ ہی افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213کلو میٹرکی گہرائی میں آیا۔

انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ شہر و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store