ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان

ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان فائل فوٹو ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان

ڈنمارک اور نیدرلینڈز نے امریکا کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک اور نیدرلینڈز، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ نیدرلینڈز کے دوران نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو روز قبل امریکا اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ نیدرلینڈز اور ڈنمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں

 

install suchtv android app on google app store