سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر اجلاس

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

یوکرین میں جاری بحران کا حل کیسے نکالا جائے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں اجلاس آج جدہ میں ہورہا ہے۔

یہ اجلاس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بلایا گیا ہے۔ جس میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔اجلاس میں امریکا ۔برطانیہ اوریورپی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

تاہم روس کی جانب سے کوئی وفد شرکت نہیں کررہا۔ اجلاس کا مقصد سیاسی اورسفارتی ذرائع استعمال کرکے یوکرین بحران کا حل نکالنا ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے۔

install suchtv android app on google app store