بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال، 100سے زائد افراد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ سیلاب سے دارالحکومت دہلی کا بیشتر حصہ ڈوب گیا۔ لوگ تیرکرمحفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔

دہلی میں معمول سے 91 فیصد زائد 309 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔ گاؤں منالی کی سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ اسکول کی عمارت سیلاب میں بہہ گئی۔ دارالحکومت دہلی اورشمال کی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں منالی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بستیاں کی بستیاں زیرآب آگئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتر پردیش میں 14 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 16 ہریانہ میں اور 11 پنجاب میں جان گنواچکے جبکہ اترکھنڈ میں 16 افراد لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے جمنا 45 سال کی ریکارڈ بلند سطح پرہے۔ منسلک آبادیاں پانی کی زدمیں ہیں۔ سیکڑوں خاندان گھربارچھوڑکرمحفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store