یوگنڈا: دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، 40 افراد ہلاک

پولیس ترجمان نے داعش کی ذیلی تنظیم اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ فوٹو: عالمی میڈیا پولیس ترجمان نے داعش کی ذیلی تنظیم اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

افریقی ملک یوگنڈا کے ہائی اسکول میں رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 37 بچوں سمیت 40 افراد کو ہلاک کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی پولیس ترجمان نے داعش کی ذیلی تنظیم اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف) کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یوگنڈا پیپلز ڈیفنس فورسز کے ترجمان فیلکس کولائیگی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ 40 لاشیں برآمد کرکے اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کی گئی ہیں۔

یوگنڈا پولیس فورس نے کہا کہ گزشتہ رات اے ڈی ایف باغیوں نے لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر دہشتگرد حملہ کیا، یہ اسکول کانگو کی سرحد سے 2 کلومیٹر دور واقع ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کے علاوہ دہشتگردوں نے ایک ہاسٹل کو آگ لگا دی جبکہ ایک فوڈ اسٹور کو لوٹ لیا۔

 

install suchtv android app on google app store