مائیکروسافٹ نے اے آئی سسٹمز پر ممکنہ خطرے کی وارننگ دے دی

مائیکروسافٹ نے اے آئی چیٹ سسٹمز کے خلاف نیا سائبر حملہ بے نقاب کر دیا فائل فوٹو مائیکروسافٹ نے اے آئی چیٹ سسٹمز کے خلاف نیا سائبر حملہ بے نقاب کر دیا

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں نیا سائبر حملہ دریافت کیا ہے جسے وسپر لیک کا نام دیا گیا ہے، اس حملے کو مصنوعی ذہانت چیٹ سسٹمز کی رازداری کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائڈ چینل حملہ نیٹ ورک پیکٹس کے سائز اور وقت کے فرق کا تجزیہ کر کے حساس معلومات حاصل کرتا ہے۔

اس طریقے سے حملہ آور صارف کی ذاتی بات چیت، جیسے سیاسی، مالی یا صحافتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے واضح کیا کہ اے آئی چیٹ سسٹمز کی خامی بڑے لینگویج ماڈلز کی اسٹریمنگ وضع میں پائی گئی ہے، جہاں چیٹ بوٹ جوابی پیغامات کو فوری طور پر صارف کے سامنے پیش کرتا ہے۔

پیکٹس کے سائز اور وقت میں فرق معلومات کے افشا ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

کمپنی نے اس خطرے کے خلاف فوری حفاظتی اقدامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

جن میں جوابی پیغامات میں بےترتیب الفاظ کا اضافہ، ٹوکنز کا بیچنگ، اور پیکٹس میں تبدیلی شامل ہیں تاکہ حملہ آور کے لیے گفتگو کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے۔

ماہرین کے مطابق یہ حملہ عملی طور پر خطرناک ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو غیر محفوظ نیٹ ورکس یا سرکاری نگرانی کے زیر اثر چیٹ بوٹس استعمال کرتے ہیں۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حساس گفتگو کے دوران وی پی این استعمال کریں اور صرف ایسے پلیٹ فارمز پر بھروسہ کریں جو حفاظتی اپ ڈیٹس نافذ کر چکے ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store