سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی، 400 افراد ہلاک

سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی فائل فوٹو سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی

طاقتور ترین سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔ میانمار حکومت کے مطابق 400 افراد ہلاک ہوچکے، درجنوں لاپتہ ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

طاقتور ترین سائیکلون موچا اتوار کو میانمار کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا، سیکڑوں گھر اور مہاجرین کیمپ ملیا میٹ ہوگئے، درخت اکھڑ گئے، بجلی اور ٹیلیفون کے پول گر گئے، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، سب سے زیادہ متاثر روہنگیا مسلمانوں کی ریاست رخائن ہوئی، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

میانمار حکومت کے مطابق اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store