قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی شہید فائل فوٹو قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں 17 سال کا فلسطینی نوجوان جبرائیل محمد شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے عقبة جبر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں میں 101 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store