اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر فضائی حملہ، 50 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسجد پر حملے کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ فائل فوٹو غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسجد پر حملے کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس پر بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 55 سے زائد مساجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہیں جبکہ 139 مساجد کو نقصانات پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت پناہ گزین کیمپ کے ملائیشین اسکول پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کو 40 روز ہو چکے ہیں اور اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کر کے فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے اور خان یونس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store