امتحان میں فیل ہونے پر 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

امتحان میں فیل ہونے پر 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی فائل فوٹو امتحان میں فیل ہونے پر 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

بھارت میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر 9 طلبہ و طالبات نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ و طالبات کی خودکشی کے واقعات ریاست آندھرا پردیش میں انٹرمیڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پیش آئے۔

رپورٹس کے مطابق 17 سالہ بی ترون نے امتحان میں فیل ہونے کے بعد چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگائی اور ہلاک ہوگیا۔ 16 سالہ اکھلاشری نے گھر میں خود کو پھانسی لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ جگدیش نے کمرے میں پھانسی لگائی۔ 17 سالہ انوشا نے جھیل میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ 17 سالہ بابو نے کیڑے مار دوا کھا کر اپنی جان لی۔ 17 سالہ کرن نے خود کو پھانسی لگائی۔

پولیس نے ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ماہرین نفسیات کا طلبہ سے اپیل کی ہے کہ انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں اور ناکامی کو کامیابی میں تبدل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

install suchtv android app on google app store