معاشی حالات سے تنگ آکر خاندان نے نہر میں چھلانگ لگا دی

خودکشی فائل فوٹو خودکشی

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں معاشی حالات سے تنگ آکر خاندان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

سانگھڑ میں صبح کے وقت میاں، بیوی نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی، یہ منظر وہاں موجود لوگوں نے دیکھا تو بہت زیادہ شور شرابہ کیا۔

موقع پر موجود لوگوں میں سے چند نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں چھلانگ لگائی اور وہ شوہر کو ہی بچا سکے۔

شہریوں نے شوہر کو باہر نکالا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا، جسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی تو وہ ہوش میں آیا۔

عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع ریسکیو ادارے کو دی جس کے بعد غوطہ خوروں نے نہر میں ماں اور دونوں بچوں کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ غربت سے تنگ آکر اُس نے بیوی کے ساتھ مشاورت کر کے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

install suchtv android app on google app store