معروف اداکارہ نے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی

معروف ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فائل فوٹو معروف ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

معروف ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 برس کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بلڈنگ کی دوسری منزل پر پہنچی جہاں سے اداکارہ کی لاش ملی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

مرفی کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں 'دی واریر'، 'میٹر آف آنر'، 'سکاریہ فرات'، 'دی لٹل ڈے'، 'ڈریمز اینڈ ہوپس' اور 'ایلف' شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store