بنگلادیش: روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے فائل فوٹو روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2 ہزار خیمے جل کر خاکستر ہو گئے ہیں جبکہ 12 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ گزین کیمپوں میں سیکیورٹی کے انچارج حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں کاکس بازار میں کیمپ 11 میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، اور آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ لگنے کے اس واقعے میں 2,000 خیمے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 12 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور ورلڈ فوڈ پروگرام، خوراک اور اسی طرح کی امدادی اداروں نے مہاجرین کی امدادی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو مختلف کیمپوں میں آباد کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی لنڈرز سے لگی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store