برطانوی وزیراعظم رشی سوناک پر سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک فائل فوٹو برطانوی وزیراعظم رشی سوناک

برطانیہ کے  پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم رشی سوناک کو 100 پاؤنڈ جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت وزیراعظم رشی سوناک کو 100 پاؤنڈز جرمانہ 28 دن کے اندر اندر ادا کرنا ہوں گے۔ اگر وہ اس میعاد میں جرمانہ ادا نہیں کرتے تو معاملہ کورٹ جائے گا جہاں جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔

لنکا شائر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مکمل جانچ پڑتال سے ثابت ہوگیا ہے کہ 42 سالہ رشی سوناک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسٹر رشی سوناک نے اپنی غفلت اور لاپرواہی کو تسلیم بھی کیا ہے جس پر پولیس کی جانب سے انھیں 100 پاؤنڈ جرمانے کا چالان بھیج دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store