کوپ 27 کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

کوپ 27 کانفرنس فائل فوٹو کوپ 27 کانفرنس

کوپ 27 کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی کوششیں کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

اس سے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ کمزور لوگوں کے لیے ایک مثال ہو گا، کمزور متحد ہو جائیں تو ناممکنات کی رکاوٹیں بھی ختم کر سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store