پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بیالیس ہزار میگاواٹ ماحول دوست پن بجلی کی پیداوار کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہ دس ملکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بتیس ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف معیشت بلکہ نادار ترین افراد کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات سے بچانے کے لئے فوری ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store