شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان

کم جونگ ان فائل فوٹو کم جونگ ان

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جوہری دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین البراعظمی میزائل لانچ کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت جوہری حملے کی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روزبین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store