ٹرمپ کا چینی صدر پر طنز، روس اور شمالی کوریا کے ساتھ سازش کے الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر تنقید کی۔ چینی صدر کے جاپان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے 80 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں شاندار پریڈ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا کھلے عام اعتراف کریں۔

صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی، اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے چینی صدر پر الزام لگایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف خفیہ سازشوں میں مصروف ہیں۔

تاہم انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں اس الزام کو طنز میں لپیٹتے ہوئے کہا کہ میں ان تینوں رہنماؤں کو ہمارے خلاف ان کی سازش پر نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store